اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے کہا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ جمعے کے روز ایران اور گروپ پانچ جمع ایک مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے سوئزرلینڈ کے شہر لوزان پہنچ جائیں گے۔ اس باخبر ذریعے نے ریانووستی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ توقع کی جا رہی ہے سرگئی لاوروف ستائیس مارچ کی سہ پہر لوزان پہنچ جائیں گے۔ اس روسی نیوز ایجنسی نے ایرانی وزارت خارجہ کے باخبر ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے تمام وزرائے خارجہ مذاکرات کے اس نئے دور میں شریک ہوں گے جو جمعرات سے شروع ہورہا ہے۔ اس ذریعے نے ریانووستی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہمیں فی الحال جامع ایٹمی سمجھوتے پردستخط کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ قوی امکان یہ ہے کہ ایک مشترکہ بیان پر دستخط ہو جائیں گے۔ گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ عام طور پر ماہرین کے کسی مشترکہ نقطے تک پہنچنے کے بعد مذاکرات میں شریک ہوتے ہیں اور ماہرین کے اجلاس میں جو اتفاق رائے ہوتاہے اس کا سرکاری طور پراعلان کرتے ہیں ۔ ایران اور گروپ پانچ کے پاس سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے اکتیس مارچ تک کا وقت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲